کالام:ٹک ٹاکرز کی ایک اور گاڑی جھیل میں گر گئی ، سوار محفوظ

کالام:ٹک ٹاکرز کی ایک اور گاڑی جھیل میں گر گئی ، سوار محفوظ

حادثہ ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوا، گاڑی اور ساتوں سیاحوں کو نکال لیاگیا

کالام (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سوات کے سیاحتی مقام کالام میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی جھیل میں جا گری تاہم تمام افراد محفوظ رہے ۔ سوات پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر ویڈیو بناتے ہوئے ٹک ٹاکر کی گاڑی جھیل میں گرگئی ، پولیس اور ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد اور گاڑی کو جھیل سے باہر نکال لیا ۔ ڈی پی او سوات مشتاق احمد نے کہا کہ سیاح دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں سے گریزکریں ۔ یکم جولائی کو کنہار واقعہ کے 4 دن بعد ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر مشہور ہونے کے جنون میں مبتلا کچھ اور لوگوں نے اپنی بڑی گاڑی اپر سوات کی جھیل نصراللہ میں ڈال دی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے ۔ پولیس نے سات افراد پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ لوگ نشے میں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں