راولپنڈی ،منی ڈیم میں نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق
راولپنڈی(دنیا نیوز )راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر مقامی منی ڈیم میں ڈوب کو دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے نجی سوسائٹی جانی موڑ اڈیالہ روڈ کے قریب منی ڈیم میں چوبیس سالہ ہلال اور انیس سالہ ذیشان نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دونوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ دونوں لاشیں ورثا کے سپرد کر دی گئیں ، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔