بجلی کی طلب بڑھ گئی ،لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر،ٹرانسفارمر خراب

بجلی کی طلب بڑھ گئی ،لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر،ٹرانسفارمر خراب

تکنیکی خرابیاں،گھنٹوں بجلی بند، صارفین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان شام اور رات کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال 4 سے 5 سو میگاواٹ:ذرائع

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )بجلی کی طلب بڑھنے کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہونے اگا ،تکنیکی خرابیوں کی بھرمار، صارفین کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پریشان کردیا، شہر بھر میں وقفے وقفے سے بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کی طلب بڑھنے سے اوور لوڈ ٹرانسفارمر جواب دے گئے ، ٹرانسفارمر خراب ہونے والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی بند رہنا معمول ہے جبکہ اضافی ٹرانسفارمر ٹرالیوں کی تعداد بھی کم پڑ گئی ہے ، ہر سب ڈویژن میں چوبیس گھنٹے میں اوسط دو سے تین ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں ، مغل پورہ، شالیمار، تاج پورہ،ہربنس پورہ، داروغہ والا، امرسدھو، کاہنہ،شاہدرہ ،بادامی باغ ،رچنا ٹائون ،امامیہ کالونی ،بیگم کوٹ، فیروز والا،مصطفی آباد، عامر ٹائون،تاج باغ، اسلامیہ پارک کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے کے باعث گھنٹوں بجلی بند ہونے کی شکایات تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ بندش ہورہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کی بجلی کی طلب دن کے اوقات میں 37 سے 39 سو میگاواٹ تک رہتی ہے ،شام اور رات کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال 4 سے 5 سو میگاواٹ تک ہوجاتا ہے ،رات کے اوقات میں سولر استعمال نہ ہونے کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں