اسلام آباد انتظامیہ نے ترنول سے جعلی خاتون مجسٹریٹ کو گرفتارکرلیا
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ترنول سے سرکاری اہلکار بن کر شہریوں کو دھوکا دینے اور خود کو مجسٹریٹ ظاہر کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ترنول سے سرکاری اہلکار بن کر شہریوں کو دھوکا دینے اور خود کو مجسٹریٹ ظاہر کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔گرفتاری ڈپٹی کمشنر کی سرویلنس ٹیم نے کی ، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔