راولپنڈی، قیدی وین سے فرارہونیوالے تمام حوالاتی گرفتار

راولپنڈی، قیدی وین سے فرارہونیوالے تمام حوالاتی گرفتار

14ویں حوالاتی اسد کی گرفتاری کے بعد پولیس کا سرچ آ پریشن اختتام پذیر

راولپنڈی (دنیا نیوز)قیدی وین سے فرار ہونیوالے حوالاتیوں کی گرفتاری کیلئے گرینڈ سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا،پولیس کے مطابق تمام 14 حوالاتی گرفتار کرلیے گئے جن میں آخری مفرور حوالاتی اسد بھی شامل ہے ۔ 72 گھنٹے کے اندر 14 میں سے 13 مفرور حوالاتیوں کو گرفتار کیا،14 ویں مفرور حوالاتی اسد کی گرفتاری کے بعد سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران قلیل وقت میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے تمام فرار حوالاتیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں