ریونیو اتھارٹی کے 19 افسر وں کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے

 ریونیو اتھارٹی کے 19 افسر وں  کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے

لاہور(اے پی پی)پنجاب ریونیو اتھارٹی کے 19 افسروں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ترجمان کے مطابق 14 انفورسمنٹ اور 5 آڈٹ افسر وں کو مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا ہے کہ محصولات کی وصولی کے اہداف کے حصول اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے انتظامی صلاحیت کو مضبوط کیا جائے گا،افسران فیلڈ آپریشنز، مانیٹرنگ اور ٹیکس قوانین پر موثر عملدرآمد کو مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں