گندم کی بھاری کھیپ پنجاب سے سندھ منتقلی کی کوشش ناکام

 گندم کی بھاری کھیپ پنجاب سے سندھ منتقلی کی کوشش ناکام

موٹروے پولیس کی رحیم یار خان کے قریب کارروائی، ٹرک سے 27 لاکھ کی گندم برآمد ٹرک،برآمد شدہ گندم اور ڈرائیورقانونی کارروائی کیلئے محکمہ خوراک پنجاب کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایم 5موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ پنجاب سے سندھ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اطلاع پر اہلکاروں نے رحیم یار خان کے قریب ٹرک کو بروقت روک کر تلاشی لی، جس سے 27لاکھ سے زائدمالیت کی گندم برآمد ہوئی۔ گندم پنجاب سے سندھ منتقل کی جا رہی تھی۔ واقعہ کی محکمہ خوراک پنجاب فوری اطلاع دی گئی جس پر محکمہ کے افسر موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی مکمل کی۔ ٹرک، برآمد شدہ گندم اور ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ خوراک پنجاب کے حوالے کر دیا گیا ۔محکمہ خوراک نے موٹروے پولیس کی بروقت پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں