پختونخوا :نوشہرہ کی پہلی خاتون ڈی پی او سونیا شمروز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
پشاور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی خاتون ڈی پی او سونیا شمروز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
سونیا شمروز برطانیہ سے کریمنالوجی میں انٹرنیشنل فیلوشپ حاصل کر چکی ہیں جبکہ ایشیا کی اعلیٰ خاتون آفیسر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں،سونیا شمروز کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سے ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے ۔یاد رہے خیبرپختونخوا پولیس نے تین روز قبل تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 خواتین افسروں سونیا شمروز کو ڈی پی او نوشہرہ جبکہ ریشم جہانگیر کو ڈی پی او لوئر چترال مقرر کیا تھا۔