پنجاب یونیورسٹی :فٹبال کھیلتے جھگڑا، افسر کابیٹا جاں بحق

پنجاب یونیورسٹی :فٹبال کھیلتے جھگڑا، افسر کابیٹا جاں بحق

تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل،ایک دوسرے پر مکے ، لاتیں برسائیں،ریحان چل بسا شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز ،یونیورسٹی انتظامیہ کابھی نوٹس،رپورٹ طلب کرلی

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب کے فٹبال گراؤنڈ میں کھیل کے دوران لڑکوں میں ہونے والے جھگڑے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس اور یونیورسٹی ذرائع کے مطابق مرنےوالے نوجوان کی شناخت ریحان گل کے نام سے ہوئی جو پنجاب یونیورسٹی کے افسر یعقوب کا بیٹا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس سے ملحقہ گراؤنڈ میں نوجوان فٹبال کھیل رہے تھے کہ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ لڑکوں نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں۔ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران ریحان گل کے سر پر شدید چوٹ آئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ جھگڑے میں ملوث افراد کے تعین اورواقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں