تمباکو کے مسائل حل کرا ئینگے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پار لیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ضلع صوابی کی تمباکو صنعت سے متعلق معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے یقین دہانی کرائی کہ اٹھائے گئے مسائل کو غور و خوض کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔