پشاور:معمولی جھگڑے پروالداوربھائی قتل،ملزم فرار
پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے سربندمیں معمولی جھگڑے پر والد اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اورملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ،پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ سنگو کے علاقہ میں پیش آیا ہے۔۔۔
جہاں مدعی خانزیب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے سربند پولیس کو بتایا کہ مقتولین میں اس کا والد اور بھائی شامل ہیں۔مدعی کے مطابق والد یونس اور 30سالہ بھائی ریاض گزشتہ روز گھر میں موجود تھے اس دوران ان کی امجد کے ساتھ کسی بات پر زبانی توتکارہوگئی۔اس دوران ملزم امجدنے پستول نکال کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر دم توڑگئے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرکرائم سین سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے کے ایم سی منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔