آبادی پر کنٹرول کیلئے قومی کونسل قائم ، فیلڈ مارشل بھی رکن ہو نگے

 آبادی پر کنٹرول کیلئے قومی کونسل قائم ، فیلڈ مارشل بھی رکن ہو نگے

وزیر اعظم 16رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل کے چیئرمین ،چاروں وزرااعلیٰ ،وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شامل منصوبہ بندی، صحت، تعلیم، قانون، اطلاعات، مذہبی امور کے وزرا رکن ہوں گے ،مذہبی سکالرزاورسول سوسائٹی مہم کا حصہ

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے آبادی پر کنٹرول کیلئے قومی کونسل تشکیل دیدی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 16 رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل کے چیئرمین وزیراعظم ہونگے جبکہ فیلڈ مارشل بھی کونسل کے رکن ہونگے ،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی ا سکے رکن ہونگے ،منصوبہ بندی، صحت، تعلیم، قانون، اطلاعات، مذہبی امور کے وزرا کوبھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے ،پاپولیشن کونسل بڑھتی آبادی پر کنٹرول کیلئے مستحکم پالیسی مرتب کریگی،کونسل آبادی کنٹرول پر قومی اتفاق رائے اور عوامی حمایت کیلئے اقدامات کریگی،وفاقی اور صوبائی سطح پر آبادی کنٹرول کے اقدامات میں ہم آہنگی لائے گی، مذہبی سکالرز،سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو پاپولیشن کنٹرول مہم کا حصہ بنایا جائیگا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں