ریلوے میں خریداری مکمل شفاف

ریلوے میں خریداری مکمل شفاف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے میں پروکیورمنٹ امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ۔۔۔

 تمام خریداری کا عمل مکمل شفاف، میرٹ اور پیپرا قوانین کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، جبکہ غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں انہوں نے ہدایت کی کہ پروکیورمنٹ کے عمل کو مزید مو ثر، تیز رفتار اور منظم بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں