جی بی میں بلدیا تی الیکشن ستمبر کے بجا ئے اکتوبر میں کرانیکا اعلان

جی بی میں بلدیا تی الیکشن ستمبر کے بجا ئے اکتوبر میں کرانیکا اعلان

انتخابی نشانات یکم ستمبر کر الاٹ ہونگے ، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی پریس کانفرنس

گلگت (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 10اگست سے شروع ہوگی ، اپیلیں 18سے 21اگست تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلے 22سے 28اگست تک ہونگے ، امیدواروں کی حتمی فہرست 29اگست کو جاری ہوگی۔ بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ یکم ستمبر کو کی جائے گی ۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید دو سے چار روز کی توسیع کی جائے گی جس کے باعث انتخابی شیڈول میں معمولی رد و بدل ہوگا جبکہ پولنگ ستمبر کے بجائے اکتوبر کے آغاز میں ہو گی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیاد (پارٹی بیسز) پر ہوں گے اور اس حوالے سے نافذ قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں