مہاجر ین کشمیر کی نشستیں ختم نہیں ہونے دینگے : سعد رفیق

 مہاجر ین کشمیر کی نشستیں ختم نہیں ہونے دینگے : سعد رفیق

دنیا میں شاید ہی کوئی قوم کشمیریوں سے بڑھ کر پاکستان سے محبت کرتی ہو سیاسی استحکام ،جمہوریت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ، خطاب

 اٹک(دنیا نیوز)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی مہاجر نشستیں کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے ، اٹک میں شیخ آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری  عوام کا رشتہ لازوال ،دنیا میں شاید ہی کوئی قوم کشمیریوں سے بڑھ کر پاکستان سے محبت کرتی ہو ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چا ہئے ،اگر انتخابی نظام میں خامیاں موجود ہیں تو ان کی اصلاح کی جائے ، نظام کو ختم کرنا مسئلے کا حل نہیں،سعد رفیق کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے ، تاہم ایسا احتجاج عوام کے لئے مشکلات کا باعث نہیں بننا چا ہئے ، سعد رفیق نے کہا کہ کشمیر سے کراچی تک قومی اتحاد، سیاسی استحکام اور جمہوریت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں