جمہوریہ کروشیا کے وزیرخارجہ آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

جمہوریہ کروشیا کے وزیرخارجہ آج   سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمین آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ کسی بھی کروشیائی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا تاریخی دورہ ہوگا۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کروشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔مذاکرات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ویزا سہولت، تعلیم، دفاع، (آئی ٹی) اور بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمین وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں