ترقی، استحکام ،خوشحالی کیلئے موثر طر ز حکمرانی نا گزیر :قائم مقام صدر

ترقی، استحکام ،خوشحالی کیلئے موثر طر ز حکمرانی نا گزیر :قائم مقام صدر

سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات، عوامی فلاح ، ترقی دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی، قومی استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لئے قومی یکجہتی، مؤثر طرزِ حکمرانی اور تمام طبقات کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں ،قائم مقام صدر سے ایوانِ صدر میں ملک کی مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں میاں علمدار قریشی رکن صوبائی اسمبلی، عثمان بھٹی سابق رکن صوبائی اسمبلی، قیصر احمد گجر سابق رکن صوبائی اسمبلی علی سید چیئرمین نیشنل انشورنس کمپنی، عثمان چودھری (ملیشیا) چیئرمین گلوبل مسلم بزنس فورم دیگر معزز شخصیات شامل تھیں ،ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود، قومی ترقی، عوام کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں