اختر مینگل نے بطور ایم این اے ملنے والی تنخواہیں و مراعات واپس کر دیں

 اختر مینگل نے بطور ایم این اے ملنے  والی تنخواہیں و مراعات واپس کر دیں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات سرکاری خزانے کو واپس کر دیں۔

سردار اختر مینگل نے 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے کر دیا ہے ،سردار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 3 ستمبر 2024 سے لے کر 11 فروری 2026 تک کی مدت کی تنخواہیں واپس کر رہا ہوں ،ستمبر 2024 میں استعفیٰ دینے کے بعد سے میں نے بینک اکاؤنٹ سے کوئی تنخواہ یا الاؤنس نہیں نکالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں