بلاول کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم :شازیہ مری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو اپنا ضامن سمجھتے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کیلئے آواز بلند کی، بلاول بھٹو کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، کشمیر کاز پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور سیاست کا بنیادی حصہ ہے ، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا نیا دور شروع کرے گی ، آزاد کشمیر کے عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی، روزگار اور خوشحالی کا انتخاب کریں ۔