مینار پاکستان جلسہ ، پی پی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریگی:گورنرپنجاب

 مینار پاکستان جلسہ ، پی پی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریگی:گورنرپنجاب

کشمیر الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کرحکومت بنائیں گے :خطاب سردارسلیم حیدر سے فیصل میر کی زیر قیادت کارکنوں کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ25 جولائی کو مینار پاکستان لاہور کے جلسہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی،پیپلزپارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب میں اپنی طاقت حاصل کرچکی ،آئندہ الیکشن میں حیران کن نتائج دے گی اوران شائاللہ کشمیر کے الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اپنی حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں گورنرپنجاب سے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی زیر قیادت کارکنوں کی کثیر تعداد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس دوران کارکنوں نے گورنرپنجاب کو مسائل سنائے جس پر سردارسلیم حیدرخان نے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کر ائی۔سردار سلیم حیدر  خان نے خطاب میں مزید کہا کہ لاہور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا گھرہے ،پیپلزپارٹی سمیت ہر جماعت کے سیاسی کارکنوں کیلئے گورنرہاؤس کے دروازے کُھلے ہیں،کارکن گلی گلی، محلے محلے میں بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں ،پیپلزپارٹی اس وقت بھی جمہوری عمل کا حصہ ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپناکردارادا کرتی رہے گی،بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے آئندہ وزیراعظم پاکستان ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں