آزاد کشمیر میں ووٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا :رانا ثنا اﷲ

آزاد کشمیر میں ووٹ کا تحفظ  یقینی بنایا جائے گا :رانا ثنا اﷲ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اﷲ سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائو ں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ،وفد نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اس کے علاوہ انتخابی مہم، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کی انتخابی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو اپنی آزادانہ رائے کے مطابق نمائندے منتخب کرنے کے لئے سازگار اور پرامن ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے ، انہوں نے آزاد کشمیر میں شفاف، غیرجانبدار اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا تحفظ اور انتخابی عمل کی ساکھ ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، مسلم لیگ (ن) بھرپور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے تمام انتخابی حلقوں میں بھرپور حصہ لے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں