منصوبوں کی بروقت تکمیل سندھ کی ترقی کیلئے اہم : بلاول
کراچی کی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں، مرتضیٰ وہاب سے گفتگو بلاول کی زیر صدارت اہم اجلاس، مرادعلی شاہ نے تین اہم منصوبوں پر بریفنگ دی
کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ کی معاشی تبدیلی ایک طویل المدتی وژن کا حصہ ہے اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ شہر کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت شروع کئے جانے والے تین اہم اسٹرٹیجک منصوبوں پر بریفنگ دی۔