کشمیری پھر ن لیگ پر اظہاراعتماد کر ینگے
جہلم(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر ر ہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیری ہمارے دست و بازو ہیں، ہم الگ نہیں ہوسکتے ۔
وہ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،نواب ہاؤس جہلم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین نظریہ پاکستان اور مسلم لیگ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں، آزاد کشمیر کے انتخابات میں کشمیری مہاجرین اپنے ووٹ کے ذریعے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی ہمیشہ نواز شریف کے دور میں ہی ہوئی ہے ۔ کشمیری اپنے ووٹ سے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کی مہر لگا کر ایک بار پھر آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر، ترقی اور امن کے نئے دور کا آغاز کریں گے ۔