نوجوانوں پر سرمایہ کاری روشن مستقبل

نوجوانوں پر سرمایہ کاری روشن مستقبل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

 آج کا دن، جو اس سال "نوجوانوں کی امیدوں کو حقیقت کا روپ دینا، آج اور آنے والے کل کے لئے " کے عنوان سے منایا جا رہا ہے ، اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے جہاں ہر شہری کو باوقار زندگی، معیاری صحت کی سہولتیں اور یکساں مواقع میسر ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک نوجوان اور باصلاحیت آبادی کا حامل ملک ہے ، صدر نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی صحت و فلاح کو بہتر بنانا بھی انتہائی ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں