ساہیوال : کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ گرفتار

ساہیوال : کالعدم ٹی ٹی پی  کا کارندہ گرفتار

ساہیوال(خبرنگار)سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

 سی ٹی ڈی پولیس  ساہیوال نے اولڈ ہڑپہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے کارندے کو گرفتارکرکے قبضے سے نفرت انگیز مواد پر مشتمل 8کتابچے اورممبر شپ کارڈ برآمد کیا ۔ گرفتار ملزم کا تعلق کا لعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج اور ضلع مہمند ایجنسی کا رہائشی بتایا گیا ہے جس کانام عرب گل ہے ۔ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال پولیس نے گرفتارملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں