مینار پاکستان جلسہ ہمارا ،پارٹی کے وقار کا امتحان :راجہ پرویز

مینار پاکستان جلسہ ہمارا ،پارٹی کے وقار کا امتحان :راجہ پرویز

پیپلز پارٹی نے لاہور میں ہلچل مچا دی،تیاریاں دیکھ کر لگ رہا جلسہ کامیاب ہوگا کارکن جلسے میں اپنے ساتھ فیملی،دوست بھی لے کر آئیں،اجلاس سے خطاب

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مینار پاکستان جلسہ ہمارا اور پارٹی کے وقار کا امتحان ہے ،آپکے چمکتے دمکتے چہرے دیکھ کر یقین ہے کہ 25جولائی کا جلسہ کامیاب ہو گا،وہ پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے زیر ا ہتمام جوہر ٹاؤن آفس میں جلسے کی تیاریوں ،پی پی پی لاہور کی نئی ویب سائٹ کے افتتاح اور ٹاؤن عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور نے پورے شہر میں ہلچل مچا دی ہے ، آپکی تیاریاں دیکھ کر اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بہت کامیاب جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آپ جلسے میں اپنے ساتھ فیملی،دوست اور ساتھی لیکر آئیں،میں بھی جلسے میں پارٹی پرچم اٹھا کر شریک ہونگا۔ پی پی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا کہ 25جولائی کولاہور کے  دس ٹاؤنز سے جیالوں کے قافلے مینار پاکستان پہنچیں گے ،ہر ٹاؤن کو دس ہزار کارکن جلسے میں لانے کا ٹارگٹ دیا ہے اورجلسے کی تیاریوں کیلئے 25 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،ڈاکٹرعائشہ شوکت ،مجید غوری دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ٹی ایل پی اور ن لیگ کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،قبل ازیں راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی آفس پہنچے تو فیصل میراور ڈاکٹر عائشہ نے ان کا استقبال کیا ،عمران ڈوگر نے نئی ویب سائٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹ پر 66946 ممبرز کی رکنیت مکمل کر لی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں