وزیراعلیٰ کا خیبرپختونخوا اوپن وائی فائی منصوبے کا افتتاح

وزیراعلیٰ کا خیبرپختونخوا اوپن وائی فائی منصوبے کا افتتاح

ہسپتالوں، پبلک مقامات، جامعات ، کالجز میں مرحلہ وار مفت وائی فائی فراہمی کا اعلان صوبہ70سے 80فیصد ڈیجیٹل گورننس کی جانب پیشرفت کر چکا:سہیل آفریدی

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کمیونٹی ڈرون ڈیجیٹل ایکسس (خیبرپختونخوا اوپن وائی فائی)منصوبے کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اسے صوبے میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے ، وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں پشاور کے اہم سرکاری مقامات، سرکاری ہسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مراکز پر شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، جبکہ آئندہ مراحل میں اس منصوبے کو ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، سوات، کوہاٹ اور بنوں سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک توسیع دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کی تمام سرکاری جامعات اور کالجوں میں بھی مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ وہ تعلیم، تحقیق، کاروبار اور روزگار کے بہتر مواقع سے بھرپور استفادہ کر سکیں،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا تقریباً 70 سے 80 فیصد ڈیجیٹل گورننس کی جانب پیش رفت کر چکا ہے اور حکومت تمام سرکاری خدمات کو مرحلہ وار پیپر لیس بنانے پر کام کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں