پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ، ایم کیو ایم

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام  پر معاشی حملہ ، ایم کیو ایم

کراچی(آن لائن)ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے۔ ارکان قومی اسمبلی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت فوری طور پر فیصلہ واپس لے۔

پٹرول، ڈیزل اور بجلی مہنگی کرکے عوام کی زندگی مزید مشکل بنائی جا رہی ہے، حکمران عوامی مشکلات کا ادراک کریں۔  حکومت مہنگائی کم کرنے کے دعوے کر رہی ہے ، مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان دعووں کی نفی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور کاروباری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا، اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسے فیصلے معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں