پنجاب میں ترقی وخوشحالی ایک ساتھ آگے بڑھ رہی:عظمیٰ بخاری

پنجاب میں ترقی وخوشحالی ایک ساتھ آگے بڑھ رہی:عظمیٰ بخاری

52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں:وزیر اطلاعات پنجاب مون سون سے قبل واٹر اینڈ سیوریج منصوبوں کی تکمیل یقینی بنارہے :بیان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی ایک ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز ہو چکی،پنجاب ڈیویلپمنٹ پلان کے تحت 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، مون سون سے قبل واٹر اینڈ سیوریج منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ مون سون کے آغاز سے قبل کوئی بھی گڑھا کھلا نہ چھوڑا جائے ، تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جائیں،ترقیاتی منصوبوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیفٹی میئرز پر خصوصی عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب بیوٹیفکیشن پلان کے تحت صوبے بھر کے شہروں کو جدید اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز خود پنجاب ڈیویلپمنٹ پلان اور بیوٹیفکیشن پروجیکٹس کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہی ہیں ،بیوٹیفکیشن پلان کے تحت منڈی بہاؤالدین، سمبڑیال، چنیوٹ، رحیم یار خان اوردیگر شہروں میں خوبصورت پارکس، جدید مارکیٹس اور دلکش انٹری پوائنٹس تعمیر کئے جا چکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا واضح ویژن ہے کہ پنجاب کے ہر شہر کو لاہور کی طرز پر جدید سہولیات، معیاری انفراسٹرکچر اور خوبصورت شہری ماحول فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں