باپ دادا کی زمین متروکہ سندھ پر قبضہ برداشت نہیں کرینگے :خالد مقبول
کراچی (سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے چیئر میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ باغی وہ ہوتا ہے جو کہ ظلم سے بغاوت کرتا ہے غدار کسی کا آلہ کار ہوتا ہے۔۔۔
کسی کا اس کی پشت پر ہاتھ ہوتا ہے باغی اور غدار میں آسمان زمین کا فرق ہوتا ہے غدار اپنی قوم بیچتا ہے ،مرسوں مرسوں متروکہ سندھ نہ ڈیسوں ہم اپنے باپ دادا کی زمین متروکہ سندھ پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، میرپورخاص سمیت شہری سندھ پر اپنا حق حاصل کریں گے ۔ وہ ہفتے کی شب اہلیان برنس روڈ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جو سندھ کا 35 فیصد مینڈیٹ بھی نہیں رکھتے وہ 100 فیصد اختیارات پر قابض ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سندھ سے قابض حکمرانوں کو بے دخل کیا جائے ۔