گنڈاپور کے بعدسہیل آفرید ی بھی ناکام

 گنڈاپور کے بعدسہیل آفرید ی بھی ناکام

سوات(این این ا ٓئی)پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ گنڈاپور کے بعدسہیل آفرید ی بھی ناکام ہو گئے ہیں۔

 موجودہ صوبائی حکومت پر بیڈ گورننس اور کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں فنڈز کے اجرا پر 12سے 15فیصد تک کمیشن لیا جا رہا ہے ، جبکہ حکومتی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن ہے ،اپنی رہائش گاہ منی بنی گالہ مٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بیڈ گورننس اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں ناکامی پر ہٹایا گیا، جبکہ سہیل آفریدی بھی سپرد کئے گئے ٹاسک میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں