ہاتھ پائوں مارنے پربھی پی ٹی آئی کوسمجھ نہیں آرہی کیا کریں :نجم سیٹھی

ہاتھ پائوں مارنے پربھی پی ٹی آئی کوسمجھ نہیں آرہی کیا کریں :نجم سیٹھی

اسٹیبلشمنٹ بات سننے پر تیار نہیں ، پی ٹی آئی بارے پالیسی میں کوئی لچک سامنے نہیں آرہی ملک میں تبدیلی آئی تو وہ تحریک انصاف نہیں لائیگی:آج کی بات سیٹھی کیساتھ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں مگر ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ و ہ کیا کریں ،علیمہ خان کے پاس جو لوگ جمع ہوجاتے ہیں وہ صرف سننے ،دیکھنے اور شغل کیلئے آتے اور نعرے بھی لگا دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب اس کراؤڈ کو کہیں کہ لانگ مارچ کریں، تویہ لوگ نہیں نکلیں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا جب سے عمران خان جیل گئے ہیں تو پارٹی کے اندر پھوٹ پڑی ہوئی ہے کہ اصلی لیڈر کون ہے ، مہم کون چلائے گا،پہلے تو یہی کہتے تھے کہ موروثی سیاست نہیں چلے گی، عمران بھی اس کیخلاف تھے ،ہم نے یہ بھی دیکھا ہے ، جس لیڈر کو وہ نامزد کرتے تھے وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتا،عمران خان تویہ چاہتے ہیں کہ احتجاج کرو، لڑائی کرو، علی امین گنڈاپور نے کچھ کوشش کی مگر وہ بھاگ گئے ،وہ ریاست کیخلاف نہیں کھڑے ہوسکے ،اسکے بعد بشریٰ بی بی نے ریاست کیخلاف کھڑے ہونے کی کوشش کی، انہیں بھی کامیابی نہ ملی،اب علیمہ خان احتجاج پر لگی ہوئی ہیں، ان سے بھی کچھ نہیں ہو پا رہا،عمران خان نے جو لیڈرشپ نامزد کی ہے ، ان میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی شامل ہیں، یہ سب علیمہ خان کے احتجاج سے ناخوش ہیں،سلمان اکرم ، بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی چاہتے ہیں کہ ہمیں کمپرومائز کرلینا چاہئے مگرعمران خان اورعلیمہ خان کمپرو مائز نہیں کرنا چاہتے ، اسی وجہ سے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر لانگ مارچ کیس چل پڑا ہے ، سنا ہے اگلے ماہ فیصلہ آنے والا ہے ، لگتا ہے علیمہ خان کو سز ا ہوجائیگی،گرفتار ہوکر جیل چلی جائینگی۔بیرسٹر گوہر کوشش کررہے ہیں کہ ایسانہ ہو،تھوڑی بہت گنجائش نکلے ،میرا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سننے کیلئے تیار نہیں ،اس نے پی ٹی آئی بارے جوپالیسی اختیار کی ہوئی ہے ،اس میں بالکل کوئی لچک نہیں ،بیرسٹر گوہر اور دیگر لوگوں نے بڑی کو شش کی ہے یہاں تک علی امین گنڈاپور نے کوشش کی تھی،اب سہیل آفریدی بھی کررہے ہیں کہ کوئی لچک نکلے مگراسٹیبلشمنٹ نہیں مان رہی، تین سال سے دیکھ رہے ہیں یہی ہورہا ہے ،آگے بھی یہی ہو گا، ملک میں کوئی تبدیلی آئی تو وہ تحریک انصاف نہیں لائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں