ماشکیل میں قتل مزدوروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ
چاغی (نامہ نگار )پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پانچ مزدوروں کی میتیں ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسن، محمد قدیر اور محسن کا تعلق ضلع سیالکوٹ جبکہ محمد بلال اور بلال کا تعلق خانپور سے تھا ، تمام مقتولین پنجاب کے رہائشی تھے اور گزشتہ چار سے پانچ سال سے ماشکیل میں حجام کی دکان پر کام کرکے روزگار کما رہے تھے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ماشکیل میں فائرنگ کرکے پانچوں مزدوروں کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments