بانی اوربشریٰ کی سزامعطلی بارے سپریم کورٹ میں دائراپیلیں واپس کیے جانے کیخلاف چیمبراپیل دائر
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں رجسٹرار آفس کی جانب سے واپس کیے جانے کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
چیمبر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا اپیلوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔رجسٹرار کے پاس اپیل قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، یہ اختیار صرف عدالت کے پاس ہے ۔واضح رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے سزا معطلی سے متعلق اپیلوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments