مجسٹریٹ دھمکی کیس:سابق ایس ایچ او کی عبوری ضمانت خارج
لاہور (کورٹ رپورٹر) سیشن کورٹ میں 2 غیرملکی خواتین کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے معاملے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے کے کیس کی سماعت۔۔۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد القدوس نے عدم پیروی پر سابق ایس ایچ او ڈیفنس سی فریاد اشرف کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے ایس ایچ او کوگزشتہ روز پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تھانہ مصطفی آباد سے جواب طلب کیا تھا،ایس ایچ او ڈیفنس سی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر رات داخل ہو کر چادرچاردیواری کا تقدس پامال کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments