ایڈیشنل ججز تعیناتی کیلئے نامزد امیدواروں کے انٹرویوز مکمل
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کی قائم انٹرویو کمیٹی نے نامزد امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔
ذرائع کے مطابق امیدواروں کے انٹرویوز سپریم کورٹ پاکستان میں ہوئے ۔ آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں کمیٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے 7، بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 20 امیدواروں کے انٹرویوز کیے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ جوڈیشل کمیشن پاکستان کو پیش کرے گی جو متعلقہ تقرریوں کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔جوڈیشل کمیشن کی انٹرویو کمیٹی میں جسٹس حسن اظہر رضوی کے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹرز فاروق ایچ نائیک اور علی ظفر، نمائندہ پاکستان بار کونسل احسن بھون شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments