کراچی :ولیکا ہسپتال کے عملے کی غفلت سے چار بہن بھائی ایچ آئی وی کا شکار

کراچی :ولیکا ہسپتال کے عملے کی غفلت سے چار بہن بھائی ایچ آئی وی کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم بائی ولیکا ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ضیا کالونی سے تعلق رکھنے والے آفتاب خان کے چاروں بچے ایچ آئی وی کا شکار ہوگئے۔۔۔

 ایک اور 10 سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 81 تک پہنچ گئی ہے ، متاثرہ بچوں کے والد آفتاب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل ان کی 9 سالہ بیٹی میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس سے پہلے 12 اور 3 سالہ دو بیٹوں کی رپورٹس بھی مثبت آچکی تھیں، انہوں نے بتایا کہ اب 10 سالہ بیٹے کی رپورٹ بھی مثبت آنے کے بعد ان کے چاروں بچے وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو معمولی علاج کے لیے ولیکا اسپتال لے کر گئے تھے ، مگر مبینہ طبی غفلت کے باعث ان کے بچوں کو زندگی بھر کا موذی مرض لگ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...