مانسہرہ: 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں شہید بچے کی لاش 21 سال بعد مل گئی
مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں شہید بچے کی لاش 21 سال بعد مل گئی،چار سال کا جمال شفیق زلزلہ میں لاپتہ ہوگیا تھا،گزشتہ روز گھر کے ملبے سے بچے کی لاش مل گئی۔
والد قاری شفیق الرحمن کے مطابق مکان کی تعمیر کے دوران ملبہ کے ڈھیر سے باقیات ملی ہیں اسے کپڑوں اور جوتے سے شناخت کیا گیا ہے ، چچا حبیب الرحمن نے کہا کہ آج ایک بار پھر زلزلے کی یاد تازہ ہو گئی۔والد کا کہناتھا کہ آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں میرا بیٹا ملبے کے نیچے دب گیا تھا،جمال کو قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments