گورنر بننے میں خالد صدیقی رکاوٹ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کو گورنر سندھ بننے سے خالد مقبول صدیقی نے رکوایا۔
جنرل ورکر اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا آج وسیم اختر بھائی نہیں آ ئے، شاید یہ تاثر ہے کہ ان کی ہم سے کوئی لڑائی ہے ، ہم سے تو ان کی کوئی لڑائی نہیں ہے ، وسیم اختر کا اختلاف مجھ سے نہیں خالد مقبول صدیقی سے ہے ،وفاقی وزیر نے کہا جب وسیم اختر کا نام آتا ہے تو مجھے خالد مقبول صدیقی کی بات یاد آجاتی ہے جو انہوں نے مجھے خود بتائی کہ وسیم اختر کو گورنر بننے کا شوق ہوا تو انہوں نے خالد مقبول صدیقی جو اس وقت پارٹی کنوینر تھے سے کہا کہ ایک لیٹر تیار کریں اور وزیراعظم کے پاس چلیں، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے ملاقات طے کی اور وسیم اختر کے ساتھ ملاقات کے لیے چلے گئے ، خالد مقبول صدیقی نے لیٹر وزیراعظم کو پیش کیا اور کہا کہ ہم نے وسیم اختر کو گورنر سندھ کے لیے نامزد کیا ہے ۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا جب ملاقات ختم ہوئی اور وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو الوداع کہنے کے لیے آئے تو خالد بھائی نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر ان کے کان میں کہا جو لیٹر میں نے دیا ہے اس پر عمل نہیں کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments