غیر ملکی خواتین زیادتی کیس، 4 ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

 غیر ملکی خواتین زیادتی کیس، 4 ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزمان رضا ڈار،سکندر وغیرہ کو پیش کیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود نے 2 غیر ملکی خواتین کو اغوا اور زیادتی کیس میں 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی، پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود کی عدالت میں ملزمان رضا ڈار،سکندر خان،ساجد خان اور حسن رضا کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے مو قف اپنایا کہ ملزموں سے گاڑی برآمد کر لی ہے ، رقم کی برآمدگی کرنا باقی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...