آٹا مہنگا ہونے پر روٹی 25،نان 30روپے میں فروخت
حکومت اور نان روٹی ایسوسی ایشن کے مذاکرات میں پھر ڈیڈ لاک سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں :نان روٹی ایسوسی ایشن
لاہور (عمران اکبر )روٹی کی قیمت پر حکومت اور نان روٹی ایسوسی ایشن کے مذاکرات ایک بار پھر ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ، جبکہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے مسائل حل نہ ہونے پر ازخود روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کر دی ہے ، لاہور کے بیشتر پوش علاقوں میں تندوروں پر روٹی 25 روپے کی فروخت ہو رہی ہے ،رائیونڈ ،ملتان روڈ ،جوہر ٹاؤن ، فیصل ٹاؤن ،واپڈا ٹاؤن ،ویلنشیا ، اقبال ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن کے بیشتر تندوروں پر روٹی 22 سے 25 روپے تک فروخت ہورہی ، انارکلی مال روڈ ، اسلام پورہ ،سنت نگر ، باغبانپورہ ، شاہدرہ سمیت دیگر علاقوں میں روٹی 20 روپے جبکہ نان 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ،نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے تندور مالکان شدید مشکلات کا شکار ہیں،سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر روٹی کے نرخوں پر نظرثانی کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments