سال 2026ء کا پہلا مکمل سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا
لاہور( این این آئی)سال 2026 کا پہلا مکمل سورج گرہن 12اگست کو ہوگا ،یہ دلفریب نظارہ یورپ کے متعدد ممالک گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی روس، سپین اور پرتگال کے کچھ حصوں میں دکھائی دے گا۔۔۔
یہ سورج گرہن ہمارے خطے کے وقت کے مطابق رات کے وقت ہوگا، اس لیے پاکستان، بھارت، چین، سری لنکا، ایران، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں دکھائی نہیں دے گا،گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات8 بج کر 34منٹ پر شروع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments