ملازمین مستقلی کی درخواستیں جواب جمع نہ کرانے پرعدالت این سی سی آئی اے حکام پربرہم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان کی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے گریڈ 16 سے اوپر کے 43 کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی درخواستوں میں جواب جمع نہ ہونے پر این سی سی آئی اے حکام سے اظہار برہمی کرتے ہوئے۔۔۔
ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی،جسٹس محمد اعظم خان نے کہاکہ آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں ہم نے فیصلہ بھی کرناہے ،جواب جمع نہ کرایاگیا تو ہم فیصلہ کردیں گے ،عدالت نے این سی سی آئی اے کوآئندہ سماعت تک جواب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت24 جولائی تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments