ساجد محمود کوسی ای او سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا اضافی چا رج تفویض
گریڈ19کے افسر ڈپٹی جنرل منیجر پاسکو عامرخان کو واپس آڈیٹر جنرل آفس بھجوا دیاگیا کمشنر افغان مہاجرین پنجاب کی1سال ، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی 561یوم کی چھٹی منظور
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کااضافی چارج ساجد محمودقاضی کو دینے کے احکامات دے دیئے جبکہ کمشنر افغان مہاجرین پنجاب کی ایک سال کی چھٹی منظور کرلی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 21کے افسر ساجد محمودقاضی کو 3 ماہ کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا اضافی چارج دیاگیاہے۔
سیکرٹریٹ سروس گریڈ20کے افسر کمشنر افغان مہاجرین پنجاب مظہر یاسین خان کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی 20جولائی 2026تا 19جولائی 2027چھٹی منظور کرلی گئی ہے ۔ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گروپ گریڈ19کے افسر و ڈپٹی جنرل منیجر پاسکو عامرخان کو واپس آڈیٹر جنرل پاکستان بھجوا دیاگیاہے ۔ سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ19کی افسر و ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن امبرین زیدی کو 20جولائی 2026سے یکم اگست 2028تک561دن کی بیرون ملک رخصت دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments