طورخم بارڈر سے مزید 3790 افغان شہری اپنے ملک روانہ
پشاور(این این آئی)پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز طورخم بارڈر سے 3790 افغان شہری اپنے ملک روانہ ہوئے۔
حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر لنڈی کوتل سے سب سے زیادہ ایک ہزار 834 افغان شہری افغانستان واپس بھیجے گئے ۔حکام کے مطابق جمعہ خان کیمپ سے 838، اضا خیل کیمپ سے 448 افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل ہوئی ، کوہاٹ کیمپ سے 329، نوشہرہ کیمپ سے 171 افغان شہری اپنے ملک روانہ ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments