خیبرپختونخوااسمبلی سے ہندومیرج ترمیمی بل منظور
پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوااسمبلی نے ہندومیرج ترمیمی بل 2026 پاس کرلیا جس کا مقصد ہندوبرادری کو شادیوں کی رجسٹریشن کیلئے ضلعی سطح پر آسان اورمؤثرسہولیات فراہم کرناہے۔
بل کے تحت میرج رجسٹراروہ شخص ہوگا جس کا تقررایکٹ کی دفعہ7کے تحت کیاجائے گا ۔بل میں دفعہ7میں بھی ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے مطابق ہر ضلع یا ضرورت کے مطابق دیگرعلاقوں میں ایک یاایک سے زائد میرج رجسٹرار مقرر کئے جاسکیں گے تاکہ ہندو آبادی کوشادیوں کی رجسٹریشن کی سہولت مقامی سطح پر میسر آسکے ترمیم کا بنیادی مقصد مقامی حکومتوں کوہندومیرج جسٹرارکے لائسنس جاری کرنے کا اختیار دیناہے ۔بل کی منظوری کیلئے تحریک صوبائی وزیربلدیات مینہ خان آفریدی نے پیش کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments