پولنگ کے روز چیف الیکشن کمشنراورممبران کے دوروں کیلئے ہیلی کاپٹر مانگا:الیکشن کمیشن آزادکشمیر
مظفرآباد(دنیا نیوز)ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی مواد کی ترسیل اور انتخابی عملے کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ وفاق سے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی جو درخواست کی گئی ہے ، اس کا مقصد صرف پولنگ کے روز یعنی 27 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے مختلف اضلاع کے دورے کو ممکن بنانا ہے ،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر صرف ایک دن کیلئے فراہم کیا جائے گا اور اسے انتخابی سامان یا عملے کی ترسیل کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا،ترجمان نے کہا کہ ماضی کے عام انتخابات میں بھی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران پولنگ کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف اضلاع اور پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرتے رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل کی نگرانی اور جائزہ لیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments