علیمہ خا ن لیڈ کریں تو اچکزئی کو شامل ہونا چاہیے :شفیع جان
بہن ہونے کی وجہ سے عمران کی رہائی کیلئے کوشاں،یہ موروثی سیاست نہیں گنڈا پور کو عمران خان نے ہی ہٹایا:’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی5 اگست کو پورا پلان دیں گے ، علیمہ خان احتجاجی تحریک کو لیڈ کرتی ہیں تو محمود اچکزئی کو چاہیے کہ وہ شامل ہوں،دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا علیمہ خان جو کچھ کررہی ہے یہ کوئی موروثی سیاست نہیں، بلکہ بہن ہونے کے رشتے کی وجہ سے عمران خان کی رہائی کیلئے کوشش کررہی ہے۔
اس وقت محمود اچکزئی لیڈرآف اپوزیشن ہیں وہ تحریک انصاف کی وجہ سے ہیں، وہ جو بھی حکم دیں گے ،ہم ان کے ساتھ ہوں گے ،15 جولائی سے 17 جولائی کے درمیان پارلیمانی میٹنگ ہو گی،جب ہماری پارلیمانی میٹنگ ہو گی تو ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی،لائحہ عمل سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا علی امین گنڈاپور کو قیادت نے نہیں ہٹایا، عمران خان نے ان کو نامزد کیا تھا، اور عمران خان نے ہی ہٹایا ہے ، علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ عمران خان ہی بتا سکتے ہیں،اسی طرح سہیل آفریدی بھی عمران خان کے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ ہیں،سہیل آفریدی کو عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے ، جو ذمہ داری سہیل آفریدی کو دی گئی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments