کسٹمزگوداموں سے 30 کروڑ کی ضبط اشیا غائب کرنیوالے افسروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کسٹمزگوداموں سے 30 کروڑ کی  ضبط اشیا غائب کرنیوالے افسروں  کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات کی ذیلی کمیٹی نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ کسٹمز گوداموں سے 30کروڑ روپے کی ضبط شدہ اشیا کے غائب ہونے میں ملوث تمام افسران کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور شفافیت، ادارہ جاتی احتساب، مضبوط سرحدی کنٹرول اور قومی خزانے کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جائے۔

ایف آئی اے نے کمشنر سے انسپکٹر تک متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کر دیئے ، کمیٹی نے اشیا کی سرکاری سے نجی گودام منتقلی کومنصوبہ بند سازش قرار دے دیا، کمیٹی نے ٹیکس چوری اور ضبط شدہ اشیاء میں مبینہ غبن کے سنگین معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے ایف بی آر کو کڑی تنبیہ کی۔ گھی سیکٹر میں ٹیکس چوری کے 26 کیسز 57.586 ارب روپے کے نکلے جبکہ سٹیل، ٹیکسٹائل، پلاسٹک اور فوڈ سیکٹر کا ریکارڈ بھی کمیٹی کو پیش کیا گیا۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ ایف بی آر 18 جولائی تک ٹیکس ریٹرن، ٹوبیکو پروڈکشن، فاٹا، پاٹا کنزمپشن اور 145 ارب زیرِ تفتیش درآمدات کی تفصیل پیش کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...