وفاقی کابینہ میں توسیع،تبدیلی پر مشاورت،نئے چہروں پر غور
بعض وزرا کو تبدیل کر دیا جائیگا، کئی کے قلم دانوں میں رد و بدل کا امکان:ذرائع
اسلام آباد (دنیا نیوز،این این آئی ،آئی این پی )وفاقی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے مشاورت تیز کر دی گئی ہے ،حکومتی ذرائع کے مطابق بعض وزرا کو تبدیل جب کہ کئی وزرا کے قلم دانوں میں رد و بدل کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جب کہ اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کو مزید نمائندگی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، کابینہ میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے لیے وجیہہ قمر، علی زاہد، رانا احسان افضل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ،اختیار ولی، نوشین افتخار، عبدالرحمان کانجو، شمائلہ رانا، فیصل سبزواری، مختار ملک اور آمنہ بتول کی بھی شمولیت متوقع ہے جبکہ سینیٹر شاہ زیب درانی، سینیٹر افنان اللہ ، سینیٹر بشریٰ انجم کو بھی کابینہ میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ، نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا،قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں کو ضم کیا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments